//

پی ڈی ایم: اے این پی کا راہیں جدا کرنے کا اعلان حکومت کو توڑنے والے خود ہی ٹوٹنے لگے

QUETTA: Senior Vice President of Awami National Party Pakhtunkhwa Ameer Haider Khan Hoti addressing a press conference. INP PHOTO by Ahmad Bhatti

ویب ڈیسک ::عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ہماری نظر میں ایجنڈا وہی ہے جو ستمبر میں تھا، ذاتی ایجنڈے کی گنجائش نہیں ہے اور اگر کوئی ذاتی ایجنڈے کے لیے عومی نیشنل پارٹی ساتھ نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف میدان میں تھی اور رہے گی۔امیرحیدر ہوتی نے کہا کہ ہم طویل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پی ڈی ایم کو شاید کسی اور طرف لے کر جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے ذاتی ایجنڈے کا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں اور ہم پی ڈی ایم کے عہدوں سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.