چین نے ضروری سامان کے بعد ایسی چیز پاکستان بھیج دی کہ جان کرآپکی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں‘ مزیدجانئے

Pakistan

 

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان اور چین کی ہمالیہ سے بلند دوستی کے عظیم رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ چیمپئنز پشاور زلمی نے چین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل تھری کے لیے اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا اعلان کردیا ۔اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں اس حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ ، چینی کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان، چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی جن کا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پرتپاک مقدم کیا ۔چیئرمین پشاور زلمی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کی ٹیم اور کوچز چین میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔پہلے قدم کے طور پر چین کے دو انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس 3 کےلئے پشاور زلمی کے سکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان کے سٹار کرکٹرز سے کرکٹ کے جوہر سیکھیں گے ۔اس کے علاوہ پشاور زلمی چینی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر چین میں کرکٹ سیمینار کرے گا جس میں پشاور زلمی کے کوچز لیکچرز دیں گے جب کہ گلوبل زلمی اور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں کو چین کا دورہ کرایا جائے گا اور مقامی ٹیموں سے فرینڈلی میچز کھیلے جائیں گے اور چینی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹرز کے ساتھ سیکھنے اور وقت گزارنے کا موقع بھی ملے گا ۔پشاور زلمی اور چین کرکٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں ایم و یو سائن کرکے باہمی دوستی اور اشتراک کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گے۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کےساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے اور کرکٹ کا کھیل اور پشاور زلمی اپنا کرداد ادا کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویزن اور چین میں کرکٹ کے فروغ کےلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔چینی کوچ تیان نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے انکے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کےساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمپئن ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں .اس موقع پر چین کے کوچ راشدخان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم، شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.