چین کے جنگی جہازوں نے امریکی جاسوس طیاروں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی اہلکاروں نے کہاہے کہ دو چینی جنگی جہازوں نے مشرقی چین کے سمندر میں امریکی بحریہ کے ایک جاسوس طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس کارروائی کے دوران چین کا ایک جنگی جہاز امریکی بحریہ کے جہاز سے محض 300 فٹ کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔دو امریکی اہلکاروں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چینی جنگی جہاز جے- 10 اتوار کو امریکاکے جہاز پی ای- 3کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا جس کے باعث امریکی جہاز فوری طور پر اپنا رْخ تبدیل کر نے پر مجبور ہو گیا۔ امریکی اہلکاروں نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ اْنہیں ایسی اطلاعات عوام کو فراہم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ چینی جہاز ہتھیاروں سے لیس تھے اور یہ واقعہ چین کے شہر چنگ داؤ سے 80 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔اتوار کو پیش آنے والا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ نہیں ہے اور ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ گزشتہ مئی میں بھی چین کے مشرقی سمندر میں چین کے جہاز نے ایک امریکی جاسوس طیاروں کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.