ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا،سہراب گوٹھ میں2 ملزمان گرفتار،شیر شاہ میں فائرنگ سے بچہ زخمی

karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں2 ملزمان گرفتار،،ملیر ملت گارڈن میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے گٹکا فیکٹری سے بھاری مقدارمیں مضرصحت گٹکا برآمدکرلیا،،نپیئر ٹمبر مارکیٹ کے قریب ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،، جیکسن پولیس نے دوموٹرسائیکل چوروں کو بھی گرفتارکرلیا،شیر شاہ میں فائرنگ سے کمسن بچہ زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلہ میں دو ملزمان حسن اور شوکت کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ پولیس پٹرولنگ کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کا گھیراؤ کیا اور گرفتار کرلیا۔دوسری جانب جیکسن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرکے پرزوں کی صورت میں فروخت کرنے والے دوملزم گرفتارکرلیے۔نپیئر ٹمبر مارکیٹ کے قریب اسلحہ کے زور پر چھینا چھپٹی کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو عوام کے چنگل سے چھڑا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.