ڈاکٹرعاصم کرپشن کیس میںنیب حکام سے جواب طلب

PPP Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شریک ملزم ملک عثمان کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر نیب حکام سے جواب طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شریک ملزم ملک عثمان کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دائر درخواست پر نیب حکام کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 17 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین مرکزی ملزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.