ڈو کلام میں بھارت نے فوجیوں کی تعداد کم کی ، چین ، دعویٰ غلط ہے، بھارت

بیجنگ جدت ویب ڈیسک چین نے کہا ہے کہ ڈوکلام کے متنازعہ علاقے میں بھارت نے اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر دی ہے جبکہ بھارت نے چینی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ڈوکلام کی سرحد بھارتی فوجیوں کی تعداد 400 سے کم ہو کر 40 رہ گئی ہے۔ دوسری جانب بھارت نے چینی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈوکلام کی سرحد پر اب بھی دونوں ممالک کے تین سو پچاس سے چار سو فوجی ایک دوسرے کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.