ژالہ باری سےائیربس کی ونڈسکرین ٹوٹ گئی ، پھر کیا ہوا؟جانیے

جدت ویب ڈیسک :۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایئربس اے 320استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے آ رہی تھی جس میں 127مسافر سوار تھے۔ اسی دوران ژالہ باری شروع ہو گئی جو اس قدر شدید تھی کہ جہاز کی ناک اور ونڈ سکرین تک ٹوٹ گئی اور تیز ہوا کے باعث پائلٹ اندھا ہو کر رہ گیا۔ وہ اپنے سامنے کچھ بھی دیکھنے کی صلاحیت کھو چکا تھا لیکن اس کے باوجود اس ماہر پائلٹ نے گویا آنکھیں بند کرکے جہاز کو کامیابی کے ساتھ رن وے پر اتار دیا۔طیارے کی منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کا سامنے والا حصہ پوری طرح تباہ ہو چکا ہے، جس سے لگتا ہے کہ یہ جہاز کاٹھ کباڑ میں کھڑا ہےژالہ باری سے اب تک کئی جہازوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ روز دوران پرواز اولے لگنے سے ایک جہاز کی ناک اور ونڈ سکرین ٹوٹ گئی لیکن اس کے باوجود پائلٹ ایسی حالت میں بھی جہاز کو بحفاظت لینڈ کروانے میں کامیاب ہو گیا کہ آپ اس کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے ترک شہر استنبول میں کئی روز سے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=rzYp1BeA8jU

Leave a Reply

Your email address will not be published.