کابل میں خود کش بم دھماکہ متعددافراد ہلاک

کابل جدت ویب ڈیسک افغانستان کے دارالحکومت میں آج صبح ایک نجی کمپنی کے دفتر کے باہر خودکش کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق آج صبح کابل کے علاقے گلئی دواخانہ میں ایک نجی کمپنی کے دفتر کے باہر خودکش کار بم دھماکہ ہوا جبکہ کمپنی سی ای او محمد محقق کی رہائش گاہ بھی جائے واردات کے قریب واقع ہے ۔افغان حکام نے اب تک 20 ہلاکتوں اور 22 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم اس تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ہے ۔کابل کے مغربی علاقے گلئی دواخانہ میں ہونے والا یہ کار بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔افغانستان میں سیکیورٹی کے اداروں نے فی الحال اتنی ہی تصدیق کی ہے کہ یہ کار بم دھماکہ خود کش تھا تاہم وہ اس میں استعمال کیے گئے بارودی مواد کی قسم اور مقدار کے بارے میں جاننے کے لیے تفتیش کررہے ہیں۔اب تک کسی بھی تنظیم نے اس خود کش کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.