کراچی،سمیت سندھ بھر میں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے

جدت ویب ڈیسک :کراچی،سمیت سندھ بھر میں یوم شہدائے پولیس آج 4اگست کو منایا جارہا ہے، مرکزی تقریب پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ہوگی۔پولیس شہدائے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی پولیس کی شہدا نے شہر میں امن کی بحالی کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا دوسری جانب شہر میں امن بحالی اور ملک دشمنوں سے لڑتے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں آج4اگست بروز جمعہ یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے ، اس حوالے شہر بھر کے تھانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی تقریب گارڈن ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پولیس شہدا اور بہادر خاندانوں کو مسلح افواج سلام پیش کرتی ہے،۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر بتایا کہ پاک فوج نے سندھ کے 17ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو خصوصی تربیت دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم شہید اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو پھول پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.