کراچی ،پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی جدت ویب ڈیسک سائٹ اورسرجانی ٹائون میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق سائٹ بی پولیس نے دو ملزمان فیضان اور امید علی کوگرفتار کرلیا جن کے قبضے سے دو پستول برآمد ہوئے،پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں،سرجانی ٹائون پولیس نے گشت کے دوران ملزم حنیف کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا،پولیس نے ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.