/

کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار

Rangers recovers arms cache from Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان رینجرز(سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وحید عرف جمال کو گرفتارکیا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، لینڈ گریبنگ ، چائنہ کٹنگ ،وال چاکنگ ،ہڑتالوں کے دوران گاڑیاں جلانے اور بنک ڈکیتیوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے۔ بغدادی اورسرجانی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان اویس اور سرفراز احمد عرف گوشی کو گرفتار کیا۔ ملزم اویس لیاری کے علاقے میں فائرنگ میں ملوث ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی جبکہ دوسرا ملزم سرفرازاحمد عرف گوشی لینڈ گریبنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.