/

کراچی سمیت سندھ بھر میں 4 روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند

CNG stations closed for 4 days across Sindh including Karachi

کراچی:جدت ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما میں بھی سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے 4 روز کے لیے بند کردیے گئے۔سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز 16 مئی کی صبح 8 بجے کھولے جائیں گے۔