کراچی میں رینجرز کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد

pak army

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان رینجرز سندھ نے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق اتحا دؤ ٹان ،نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا اور گلبرگ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے5 ملزمان محمد ہاشم ، طارق، محمد برحان اللہ عرف برگر، محمد عامر عرف پانڈا اور آصف احمد عرف انا کو گرفتارکیا۔ملزمان ڈکیتی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بریگیڈ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان فرید الحق،محمد سلمان اور محمد احسان عرف بنگالی کو گرفتارکیا۔ملزمان منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.