/

کراچی میں سردی کی نئی لہرآنے کا امکان

New cold wave likely in Karachi

کراچی: جدت ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی نئی لہرآنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی لہرآنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں ہونے والی بارش کے بعد کراچی کا موسم مزید سرد ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن میں موسم خنک اوررات کو سرد رہے گا۔دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کل بارش کا امکان ہے۔