کراچی میں سرچ آپریشن‘18مشتبہ افراد زیرحراست

karachi police

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں اورنگی ٹائون کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں 18 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاگیاہے جبکہ نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان نے ریسٹورنٹ کو لوٹ لیا۔ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق فقیر کالونی اور طوری بنگش کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا، گھر گھر تلاشی کے دوران فقیر کالونی سے 10 جبکہ طوری بنگش سے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے2 پستول بھی ملے ہیں۔نارتھ ناظم آباد بلاک این میں 4مسلح ملزمان ایک ریسٹورنٹ سے موبائل فون،نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔اورنگی انڈسٹریل ایریا اور کالاپل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے امین اور سجاد نامی شخص زخمی ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.