کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں فٹ پاتھ پر بے گھر بچوں کو تعلیم دینے والے اسکول کی انتظامیہ کو دھمکیاں ملنے لگیں۔عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب قائم فٹ پاتھ پر اسکول 3 سال سے بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے ۔فٹ پاتھ اسکول انتظامیہ نے الزام لگایا کہ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی سربراہ ناہید درانی نے 2دن میں اسکول ختم کرنے کی وارننگ دی ہے ۔اسکول انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں فٹ پاتھ خالی نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ناہید درانی نے اس حوالے سے کہا کہ فٹ پاتھ خالی کرانے کا فیصلہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔