کراچی میں چائنا کٹنگ،سپریم کورٹ میں غلط رپورٹ جمع کرانے کا انکشاف

KDA

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں چائنا کٹنگ کیخلاف کے ڈی اے کی مہم کے حوالے سے سپریم کورٹ میں غلط رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، رپورٹ میں 1600 پلاٹ خالی کرانیکادعوی کیا گیا تھا۔رپورٹ میں مختلف پلاٹس کے نمبر کئی کئی بار ڈالے گئے ہیں ،کے ڈی اے کی مہم میں 300 پلاٹ خالی کرائے جاسکے ہیں ، رپورٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسٹمنٹ نے تیار کی تھی۔سپریم کورٹ نے کے ڈی اے کو کراچی سے تجاوزات کیخاتمے کاحکم دیاتھا، یہ تجاوزات اور چائنا کٹنگ پارکس اور کھیل کے میدانوں پر کی گئی تھیں ۔شادی ہال کے مختلف یونٹس گراکرتعدادبڑھا کرپیش کی گئی ،سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پروزیراعلی ہاوس نے بھی نوٹس لے لیا۔رپورٹ میں ایک پلاٹ کوکئی باردکھانے پرکے ڈی اے حکام سے جواب طلب کر لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.