//

کراچی کو محفوظ بنا کر نواز شریف نے بڑے گناہ کا ارتکاب کیا ،پرویز رشید

Pervaiz Rashid

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا گناہ ہے اور کراچی کو محفوظ بنا کر نواز شریف نے بڑے گناہ کا ارتکاب کیا ہے جس کی وجہ سے آج پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے جبکہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے تفصیلات کے مطاب پیر کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا گناہ کے مترادف ہے اور کراچی کو محفوظ بنا کر نواز شریف بھی بہت بڑے گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کی نواز شریف کی قیادت میں کاوشوں کی بدولت آج پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت سے میرا کوئی سروکار نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.