کرکٹر خالد لطیف کا اینٹی کرپشن ٹریبونل پر عدم اعتمادکااظہار

جدت ویب ڈیسک :ذرائع کے مطابق کرکٹر خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کرتے ہوئے درخواستیں بھجوا کر مزید کارروائی کی استدعا کی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران مبینہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی پر اعتراضات اٹھا دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے یکطرفہ کارروائی کا بیان حلفی بھی جمع کرادیا جب کہ انہوں نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی پر اعتراضات بھی اٹھائے ہیںخیال رہے کہ خالد لطیف نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جہاں درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے ٹریبونل کا تین ہفتے تک بائیکاٹ کیا جس کے بعد وہ گزشتہ ماہ ٹریبونل کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔خالد لطیف کے وکیل کا کہنا ہے کہ جرح کا موقع نہ دے کر ہمارے کیس کو کمزور کیا گیا جب کہ ان کی غیر موجودگی میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے اس لئے گواہان پر جرح کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.