کرینہ کپور کے والد کی کورونا میں مبتلا، اسپتال منتقل

#KareenaKapoors #Father #Indianactor #RandhirKapoor #CornaVirus

ممبئی :جدت ویب ڈیسک:بھارتی اداکار رندھیر کپور کی طبعیت کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ممبئی کے کوکیلابین امبانی اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سنتوش سیٹھی نے اداکار رندھیر کپور کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے تاہم ان کے متعدد ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر ان کی صحت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے اپنا کورنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا اور ان کی طبیعت بھی مسلسل خراب ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.