کشمیر اور پاکستان کیلیے نرم گوشہ رکھنے والے جوبائیڈن کی ممکنہ کامیابی سے بھارت خوف زدہ

Joe Biden

واشنگٹن:جدت ویب ڈیسک : امریکی صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ پر برتری رکھنے والے جوبائیڈن کی جیت کے امکانات روشن ہیں جس کے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ جوبائیڈن امریکا کے منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو 1970 میں کونسلر منتخب ہونے کے بعد سے مسلسل پارلیمانی سیاست کا بھی حصہ رہے ہیں اور 1973 سے امریکی رکن بالا کے رکن منتخب ہوتے آئے ہیں۔ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ جوبائیڈن اوباما دور حکومت میں نائب صدر کے فرائض بھی نبھاتے رہے ہیں اور رواں صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹس کے امیدوار ہیں۔