/

کورونا، ایک دن میں 56 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

اسلام آباد:جد ت ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 46 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک دن میں اس وائرس سے 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔کورونا کی مریضوں کی تعداد کتنی؟گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 138 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 ہوگئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 59 لاکھ 06 ہزار 146 ہوگئی ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، اسلام آباد میں 33 ہزار 695، بلوچستان میں 17 ہزار 604، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے