//

کوروناوبا کے باعث آج 147 افراد جاں بحق ہوگئے

#Coronavirus #Pakistan #NCOC #RIP

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کوروناوبا کے باعث آج 147 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ تقریبا ساڑھے 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 301 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,319,83 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 499 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 147 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 600 ہوگئی ہے۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 772,381 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ74 ہزار 196 ، پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 8 ہزار 462، اسلام آباد میں 70 ہزار 984، بلوچستان میں 21 ہزار 127 ، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد83 ہزار 162 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.