کورونا بے قابو؛ ایک دن میں مزید 100 افراد جاں بحق

#Coronaoutof #ControlPakistan #NCOC #Karachi #Sindh

اسلام آباد:جدت ویب دیسک:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 53 ہزار 36 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی جان لیوا وائرس سے ایک دن میں مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 084 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ65 ہزار 158 ، پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار 694، خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 044، اسلام آباد میں 57 ہزار 204، بلوچستان میں 19 ہزار 535، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 549 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 016 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.