کورونا بے قابو مزید 41 افراد جاں بحق

#NCOC #Karachi #Sindh #Pakistan #Corna

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کی مجموعی مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سوات میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 23 فیصداور سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد جب کہ مالاکنڈ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھر میں مسلسل تیسرے دن بھی 4 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 4525 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اب ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116ہو گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار227 ہے، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار 889، خیبر پختونخوا 85 ہزار 531، بلوچستان میں 19 ہزار 525، اسلام آباد میں 56 ہزار 450، آزاد کشمیر 12 ہزار 484 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار10 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے ہاتھوں مزید 41 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے ، اس طرح اس وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 تک پہنچ گئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار246 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار 491، خیبر پختونخوا 2 ہزار301، اسلام آباد 561، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 348 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ملک میں مزید 2 ہزار 268 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اب تک 5 لاکھ 98 ہزار197 مصدقہ مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46 ہزار 663 ہیجن میں سے 3 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مثبت کیسز کی شرح بھی 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کویڈ 19 کی تشخیص کے لیے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.