//

کورونا وائرس مزید 108 افراد جاں بحق

#Coronavirus #Pakistan #NCOC #SOPs #RIP #Karachi

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کوروناوبا کے باعث آج 108 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 198 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 845,833 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ88 ہزار 680 ، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 728، اسلام آباد میں 77 ہزار 065، بلوچستان میں 22 ہزار 900 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,056,98 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.