//

کورونا وائرس میں اضافہ، مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

#Coronaviruses #Pakistan #NCOC #Karachi #Sindh

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے تاہم ان میں سے 6 لاکھ 94 ہزار 46 صحت یاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50161 ٹیسٹ کیے گئے

 اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 452 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار 545، بلوچستان 21 ہزار 743، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 77، اسلام آباد میں 73 ہزار 450، آزاد کشمیر 16 ہزار 591 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر سے مزید 4 ہزار 825 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.