/

کورونا کی تیسری لہر خطرناک حد تک اضافہ ،100 افراد جاں بحق

#Coronas #thirdwaverises #Alarminglykilling #Pakistan #NCOC #Karachi #Sindh

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج بھی 100 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 069 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,688,89 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 139 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 715,968 ہوگئی ہے۔کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد73 ہزار 078 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعدادسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 68 ہزار 284 ، پنجاب میں 2 لاکھ 45 ہزار 923، خیبر پختونخوا میں 97 ہزار 318، اسلام آباد میں 64 ہزار 902، بلوچستان میں 20 ہزار 178، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 260 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 103 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 329 ہوگئی ہے۔صحت یاب مریضوں کی تعداداین سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 772 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 627,561ہوگئی ہے۔کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیرکورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.