کوسوو کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کی ضرورت ہے، سربیائی صدر

بلغراد جدت ویب ڈیسک سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچِچ نے کہا ہے کہ کوسوو کے ساتھ اختلافات کو ختم کر کے آگے بڑھنا ضروری ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر وْوچچ نے مقبول ملکی اخبار بلِچ کے لیے لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں کوسوو کے ساتھ تمام اختلافات کو ختم کرنے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔واضح رہے کہ 1998-99 ئ کی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد بھی تناؤ کی کیفیت بدستور موجود ہے۔ کوسوو نے 2008ئ میں آزادی کا اعلان کیا تھا۔ سربیا نے اپنے آزادی اختیار کرنے والے اپنے صوبے کو بطور ایک ملک کے تسلیم کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.