//

کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا عمران خان کا خاصہ ہے، شبلی فراز

Shibli Faraz

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا عمران خان کا خاصہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے، کٹھن حالات اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ان کا خاصہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے، اور ان کی جرآت مندانہ قیادت میں سرخرو ہوں گے۔