/

گندم خریداری کے عمل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،فردوس عاشق

#Failureinwheatprocurement #FirdousAshiq

لاہور : جدت ویب ڈیسک:وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گندم خریداری کے عمل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں بروقت اقدامات سے پنجاب میں گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری ہے، صوبے بھر میں گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائی جا رہی ہے، پنجاب میں اب تک 69 فیصد گندم کی کٹائی ہوچکی، باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، پنجاب حکومت گندم خریداری کے مقرر کردہ ہدف کا تقریبا 50 فیصد حاصل کرچکی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع سے باردانہ ریٹ سے متعلق شکایت نہ آنا بزدار حکومت کی بہترین حکمت عملی کا عکاس ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق کسان کی سہولت کیلئے گندم خریداری کے عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.