گھر میں سب سے زیادہ لاڈلی تھی، سوناکشی سنہا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ گھر میں سب سے زیادہ لاڈلی تھیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ گھر میں سب سے چھوٹی ہونے کی وجہ سے بچپن میں والدین کی سب سے زیادہ لاڈلی تھیں،ان کے بڑے بھائی ہمیشہ انہیں سنبھالتے اوران کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بھائیوں اور ان کے درمیان کبھی کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں کیا گیا،ہم ہر چیزاکھٹے کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گھر میں سب سے چھوٹے ہونے کی وجہ سے والدین سے بہت زیادہ پیار ملا اور ان کے والد کہتے ہیں کہ وہ ان کی آنکھوں کی رونق اور تسکین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.