/

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’ جراسک ورلڈ تھری ڈومینن ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس :: ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’ جراسک ورلڈ تھری ڈومینن ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

قدرتی آفت نے جراسک پارک تباہ کردیا، جس کے بعد وہاں موجود تمام ڈائناسار فرار ہوگئے اور دنیا میں تباہی پھیلا دی، ان ڈائناسار کو کیسے قابو کیا گیا، اس کیلئے آپ کو ہالی وڈ کی نئی آنے والی سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ تھری ڈومینن دیکھنا ہوگی۔کورونا کے باعث تاخیر کا شکار فلم جراسک ورلڈ تھری ڈومینین اگلے سال جون میں ریلیز ہوگی۔