ہفتے کے پہلے روز ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔پاناما کیس کی سماعت کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں اکثر مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کار بے یقینی کی صورتحال میں دکھائی دیئے۔جب کہ پاناما کیس کے فیصلے کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھا کا رجحان رہا اور اسٹاک مارکیٹ صرف چند پوائنٹس کی کمی سے بند ہوئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 106 پوائنٹس رہی اور 99 کروڑ شیئرز کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 51 ارب روپے تھی۔ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1870 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 107 ارب اضافے سے 9 ہزار 514 ارب روپے ہوگئی جب کہ ہنڈرڈ انڈیکس 617 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 912 پر بند ہوا۔پاناما کیس کے بعد ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 47 ہزار پوائنٹس سے زائد کی سطح عبور کرگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.