//

ہماراانصاف کا نظام طاقتورکونہیں پکڑسکتا، وزیراعظم

#Primeminister #kamyabjawanprogram #Pakistan

لاہور: جدت ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس نے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، ہمارا انصاف کا نظام طاقتور کو نہیں پکڑسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی میں عام آدمی کی رہائش کے حوالے سے نہیں سوچا گیا، آدھا کراچی کچی آبادیوں پر مشتمل ہے جہاں غریب لوگ رہائش پذیر ہیں، پاکستان میں صرف صفراشاریہ دو فیصدلوگوں کوگھروں کیلئیقرضہ دیاجاتاہے، زراعت میں ابھی ہم نئی تکینکس نہیں لائے۔لاہور پنجاب پیری اربن ہاسنگ منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا سے لوگ پریشان ہیں، ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، ہم کورونا کی تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کے پہلے دو فیز میں اللہ نے بڑاکرم کیا، کورونا کے حوالے سے اگلے2 ہفتے ہمارے لئے بہت اہم ہیں، ہم نے کورونا کیسز کی شرح کو نیچے لے کر آنا ہے، سب کو تاکید کروں گا سب ماسک پہنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.