ہم واقعی میں آزاد ہیں؟ ہمیں آزادیِ اظہار رائے کی اجازت ہے؟ عامر خان نے بھارتیوں سے سوال پوچھ لیا

ممبئی،جدت ویب ڈسیک :: تفصیلات کے مطابق عامر خان کے بھارت کی آزادی کے حوالے سے بنائے جانے والے ڈرامے ’روبرو روشنی‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا جو ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
ٹریلر میں عامر خان نے بھارتی شہریوں سے زندگی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا ہمیں آزادی اظہارِ رائے کی مکمل اجازت ہے؟ ویڈیو کے آخر میں مسٹرپرفیکٹ نے یہ بھی سوال اٹھایا ’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟عامر خان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم گٹھن والے معاشرے میں زندہ ہیں اور ایک پنجرے میں بند ہوکر اپنی زندگی گزار رہے ہیں جس کی چابی کسی اور کی جیب میں ہے۔ مسٹر پرفیکٹ نے بھارتی شہریوں سے اہم پیغام میں بھارتیوں کا شعور بیدار کیا اور اُن سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنی زندگی اور حقوق سے متعلق سوالات کریں کیونکہ یہ اُن کا حق ہے۔ عامر خان کی یہ فلم کالج طالب علموں کی زندگیوں پر مبنی ہے جس میں ایک نوجوان کو قتل کردیا جاتا ہے علاوہ ازیں ’روبرو روشنی‘ میں بھگت سنگھ کا کردار بھی شامل کیا گیا ہے۔
روبرو روشنی کی پروڈکشن عامر خان خود کررہے ہیں، یہ ٹی وی پلے 26 جنوری کو اسٹار پلس پر پیش کیا جائے گا۔یاد ہے کہ 2015 میں عامر خان نے اس قسم کے سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد انہیں اور گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.