//

ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں بھارت کی مدد کیلئے تیار ہیں، فیصل ایدھی

#Coronavirus #FaisalEdhi #Readytohelp #Indiasituation

کراچی:جدت ویب ڈیسک: فیصل ایدھی نے بھارت کو مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کردی

۔اس حوالے سے ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔فیصل ایدھی نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور آکسیجن کی کمی کے باعث افراد کی اموات پر مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فانڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.