یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کوملک بھر میںمنایا جائے گا

Kashmir Day 5th February 2018

جہانیاں جدت ویب ڈیسک : یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کوملک بھر میںمنایا جائے گا اس موقع پرجہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی اورکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.