/

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری

دنیا بھر کے پاسپورٹ کی درجہ بندی سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے عالمی ادارے  نے سال 2022 کے پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی۔

عالمی ادارے ہینلے کی جانب سے 110 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئی، جس میں جاپان اور سنگا پورنے  مشترکہ طور پر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے،پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی تنزلی ،  دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ بن گیا ۔   رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ملکوں کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی عالمی تنظیم ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کیو ٹو 2022 کے مطابق  پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر کے ممالک میں 109 ویں پوزیشن ہے جس کی صرف 31 ممالک میں ویزا فری انٹری ہے۔ تاہم اس  سے قبل پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن  ایک درجہ بہتر یعنی 108 نمبر پر تھی یعنی ہرے پاسپورٹ  کو ایک سہ ماہی بعد ایک نمبر تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یمن ، صومالیہ ، فلسطین ، نیپال، شمالی کوریا اور لیبیا ہینلے انڈیکس میں پاکستان سے بہتر ہیں جبکہ صرف جنگ سے متاثرہ ملک شام عراق اور افغانستان ہی پاکستان سے نیچے ہیں، جاپان اورسنگاپور کے پاسپورٹ بہترین فہرست میں اول نمبر پر ہیں دونوں ملکوں کے شہری دنیا بھر کے 192 ملک میں بغیر ویزے کے ائیرپورٹ پر محض انٹری کرا کے داخل ہوسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا اور جرمنی ہیں جن کے شہری دنیا کے 190 ملکوں میں بغیر ویزے کے آجا سکتے ہیں ۔ اسی طرح فن لینڈ اٹلی لکسمبرگ اور سپین مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آئے ہیں ان ملکوں کے شہری دنیا کے 189 ملکوں میں بلاویزا جاسکتے ہیں ۔  چوتھے نمبر پر آسٹریا ڈنمارک ہالینڈ اور سویڈن ہیں اسی طح پانچویں نمبر پر آئرلینڈ پرتگال، فرانس اور برطانیہ ہیں ، چھٹے نمبر پر بلجئیم نیوزی لینڈ سوئٹزرلینڈ ، ناروے اور امریکا ہیں ۔ چیک ری پبلک، آسٹریلیا ، کینیڈا ، یونان اور مالٹا ساتویں نمبر پر ہیں اسی طرح ہنگری آٹھویں نمبر پر ہے ۔ لتھوانیا ، سلواکیہ اور پولینڈ نویں نمبر پر جبکہ ایسٹونیا ،لٹویا اور سلوانیہ دسویں نمبر پرہیں ۔

 بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر افغانستان ہے جس کے شہری صرف 26 ممالک میں ویزے کے بغیر جاسکتے ہیں  دوسرے نمبر پر عراق جس کے شہری 28 اور تیسرے نمبر پر شام ہے  جس کے شہری  29 ممالک میں بلاویزا جاسکتے ہیں چوتھا نمبر وطن عزیز پاکستان کا ہے پانچوان نمبر یمن چھٹا نمبر صومالیہ کا ہے  ساتویں پوزیشن مشترکہ طور پر فلسطین اور نیپال کی ہے آٹھویں پوزیشن شمالی کوریا کی ہے جبکہ نویں پوزیشن لیبیا، کوسوو، اور بنگلہ دیش کی ہے جبکہ دسویں پوزیشن لبنان، سری لنکا اور سوڈان کی ہے جن کے شہری 103 ممالک میں بلاویزا جاسکتے ہیں۔

 عالمی ادارے ہینلے کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ہونے کے باوجود بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے