/

آریان خان سمیت3 کی درخواست ضمانت مسترد

3 including Aryan Khan's bail application rejected

ممبئی:جدت ویب ڈیسک:ممبئی منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ ڈرگ کیس میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی بھی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی ہے جس کے نتیجے میں آریان خان کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کی ہے، آریان خان کے وکیل اب ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔