Abdul Razzaq Pakistan Cricketer Scandal Deedar
Abdul Razzaq Pakistan Cricketer Scandal Deedar

سابق کرکٹر عبدالرزاق کا 22 سال بعد ڈانسر سے تعلقات کا اعتراف

/

لاہور جدت ویب ڈیسک:سابق قومی کرکٹر اور مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے تقریباً 22 سال بعد اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے تعلقات اداکارہ و ڈانسر دیدار سے رہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں عبدالرزاق نے بتایا کہ ان میں جس طرح کی صلاحیت تھی، اس طرح سے انہیں استعمال نہیں کیا گیا اور متعدد مرتبہ کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ انتظامیہ کے فیصلوں کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر نکالا گیا۔

سابق کرکٹر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں ماضی میں میچ فکسنگ کی بھی پیش کش کی گئی اور انہوں نے پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے فکسرز کو بتایا کہ وہ انہیں بہت ہی زیادہ پیسے دیں تو وہ پھر ہی وہ اپنا ایمان خراب کریں گے۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ انہوں نے تقریبا ایک درجن کپتانوں کی سربراہی میں کرکٹ کھیلی اور جب یونس خان کو کپتانی کی پیش کش کی گئی تو انہیں یہ بھی احکامات دئیے گئے کہ عبدالرزاق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کریں مگر یونس خان نے پیش کش مسترد کردی۔

سابق کرکٹر کے مطابق یہی پیش کش بعد ازاں شعیب ملک کو کی گئی اور وہ اعلیٰ حکام کے آگے مجبور تھے، انہوں نے مجبوری کے تحت ان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا۔عبدالرزاق نے بتایا کہ وہ ٹیم سے نکالے جانے کے معاملے پر شعیب ملک کو قصور وار نہیں سمجھتے۔

ایک سوال کے جواب میں عبدالرزاق نے بتایا کہ ان کا کتاب لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیوں کہ کتاب میں سچی باتیں لکھنی پڑتی ہیں، اس لیے وہ ایسا قدم اٹھانے سے گریز کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو شاندار پرفارمنس پر پہلا انعام مل گیا

Next Story

28-07-2021

Latest from تازہ ترین