جن کے پاس ایک روپیہ نہیں تھا آج ارب پتی ہیں، عابد شیر علی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کو اندھرے سے نکالنے جارہے ہیں۔نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہوجائیں گے ۔کرپٹ لوگوں کا ٹولہ کرپشن پر بات کررہاہے تو دیوارئیں ہلتی ہیں ۔تمام چور پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ۔جن کے پاس ایک روپیہ کھانے کو نہیں تھا آج ارب پتی ہیں۔عمران خان نے میری بات کا جواب نہیں ۔شیخ رشید بھی اپنی منی ٹریل دے دیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.