/

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کوکنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینس‘ سے نوازا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکا اللہ کی سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے بحری تعاون اوربحیرہ عرب کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایوارڈ کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوئی جہاں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ کو ایوارڈ سے نوازا۔سعودی عرب کا یہ اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ سابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کو بھی تفویض کیا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ 8 اکتوبر سنہ 2017 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیںملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ عبد الرحمٰن بن صالح نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر ایڈمرل ذکا اللہ اور رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف جنرل عبدالرحمٰن بن صالح کے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.