/

صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی سیریز کے تین سیزن ہوں گے

Adnan Siddiqui Pakistani Actor
Adnan Siddiqui Pakistani Actor

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے انقلابی مسلمان حکمران صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے بننے والی ٹی وی سیریز کے بارے میں، جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے، مزید تفصیلا ت بتادی ہیں۔

عدنان صدیقی نے ایک ویب شو کے انٹرویو میں صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی ٹی وی سیریز کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پراجیکٹ ٹی وی سیریل نہیں بلکہ سیریز کے طور پر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے کہ یہ سیریز کون سے ٹی وی چینل پر نشر ہوگی، البتہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اس سیریز کے تین سیزن ہوں گے اور پہلے سیزن کی شوٹنگ مکمل طور پر ترکی میں ہوگی جبکہ دوسرے سیزن کی شوٹنگ پاکستان میں بھی ہوگی جس کے لیے پورا عملہ پاکستان آئے گا۔عدنان صدیقی نے کہا کہ سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ اس پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنا دیا جائے کیونکہ بہت سارے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ نہیں بنے گا لیکن مجھے اللّہ تعالیٰ سے پوری اْمید ہے اور میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ انشاء اللّہ! یہ بن کے رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.