اداکارعدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے

/

 کراچی ۔ویب ڈیسک ::اداکارعدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے بتایا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کمی کا انکشاف

Next Story

مجھے سیاست میں بہت دلچسپی ہوگئی ہے ، مہوش حیات

Latest from اہم خبریں