امریکی انخلا کی مہلت ختم، طالبان اور افغان فورسز میں شدید جھڑپیں

Afghan Forces and Taliban Clash
Afghan Forces and Taliban Clash

کابل: جدت ویب ڈیسک:افغانستان سے مہلت ختم ہونے کے باوجود امریکی فوجی انخلا نہ ہونے پر طالبان نے صوبہ ہلمند میں افغان فورسز پر حملوں کاآغاز کردیا۔

ہلمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطااللہ افغان کا کہنا ہے کہ طالبان نے مختلف سمتوں سے حملے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے گرد و نواح میں فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان میں سے کچھ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

افغان فضائیہ نے چوکیوں سے طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لیے فضائی حملے کیے ہیں اور ان علاقوں میں ایلٹ کمانڈو فورسز تعینات کردی ہیں۔ ہلمند میں شدید جھڑپیں ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں خاندان محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ہلمند خطے میں پناہ گزینوں کے امور کے ڈائریکٹر سید محمد رامین نے بتایا ہے کہ لشکر گاہ کے نواح میں اب تک ایک ہزار سے زائد کنبے اپنا گھر چھوڑ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.