////

وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری ملتوی کر دی

Afghan Refugees in Pakistan
Afghan Refugees in Pakistan

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسی کی منظوری ملتوی کر دی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسی کے مسودے کے مطابق سات لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کیلئے پاکستان کو 2.2 ارب ڈالر کی عالمی امداد کی ضرورت ہو گی اور مہاجرین کو بیرونی طور پر بے گھر افراد قراردیا جائے گا۔

وزارت قبائلی علاقہ جات کی جانب سے یہ پالیسی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی گئی،اس سے قبل مئی اور جولائی کے درمیان مذکورہ پالیسی پر وزارتی کمیٹی کے چار اجلاس ہوئے۔مسودے کے مطابق سات لاکھ مہاجرین کی دیکھ بھال پر تین سال میں 2.2 ارب ڈالر خرچ ہوں گے،

جس میں ان کی رجسٹریشن، آمدورفت، کیمپوں کی تنصیب اور دیگر ضروری اخراجات شامل ہیں،ان اخراجات کیلئے عالمی سطح پر اپیل کی جائے گی،عالمی امداد پہنچنے تک عارضی طور پر مقامی سطح پر اخراجات کا بندوبست کیا جائے گا،جس کیلئے فنانس ڈویڑن سے منظوری لی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.