اللہ نہ کرے پاکستان بھارت جیسی صورتحال سے دوچارہو، احسن خان

Ahsan Khan Pakistani Actor India Corona
Ahsan Khan Pakistani Actor India Corona

لاہور جدت ویب ڈیسک:نامور اداکارو میزبان احسن خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسر ی وباء جان لیوا وباء میں تبدیل ہو چکی ہے اس لئے ہمیں پہلے سے زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،عوام کو سوچنا چاہیے کہ ہمارے اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کیوں میدان میں آنا پڑا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہوتا ہے کہ وہ عوام کو بروقت آگاہ کرے او روہ اپنا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ ہمیں مہذب قوموں کی طرح ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے لیکن بد قسمتی سے عوام کی اکثریت نے تیسری لہر کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر بھارت کی تباہ کن صورتحال دیکھ رہے ہیں لیکن پھر بھی سنجیدگی دکھانے کے لئے تیار نہیں۔ اللہ نہ کرے کہ پاکستان ایسی صورتحال سے دوچارہو اس لئے ہمیں پیشگی اپنی سمت کو درست کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.