وزیر داخلہ احسن اقبال کی نوازشریف سے اہم ملاقات

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پنجاب ہائوس آمد، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات ،اہم ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے پنجاب ہائوس میں پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال اور اہم ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان جی روڈ کے ذریعے لاہور مسلم لیگ ن کے قائد کی روانگی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران وفاقی وزیر داخلہ نے نوازشریف کو جی ٹی روڈ پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سکیورٹی رپورٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.