چوہدری نثارجیسے قابل پیش رو کی کامیابیوں کوآگے بڑھائیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ میں ذمہ دار ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری بہت اہم ہیں ،ہمیں عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی کرنا ہے اور مثبت بیانیہ بھی عوام کے سامنے لے کر آنا ہے،منفی پروپیگنڈے، نفرت و اشتعال انگیز مواد کا بھی توڑ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیرصدارت وزارت کے اعلیٰ افسران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے افسران سے باہمی تعارف اور ان کی ذمہ داریوں سے متعلق فرداً فرداً استفسار بھی کیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اپنے اوپر اعتماد کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں،معاشی اور خزانہ کے امور کے بعد وزارت داخلہ اہم ترین وزارت ہے،وزارت داخلہ میں ذمہ دار ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں بہت اہم ہیں اورہمیں عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی کرنا ہے اور مثبت بیانیہ بھی عوام کے سامنے لے کر آنا ہے،احسن اقبال نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے، نفرت و اشتعال انگیز مواد کا بھی توڑ کرنا ہے،ہمیں سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے،اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ملک بھر کی پولیس اور انتظامیہ کے لئے مثالی بنانا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جیسے قابل پیش رو کی کامیابیوں کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.